کراچی،ایس آئی یوٹی میں علاج کی غرض سے آئی لڑکی کو مسیحاؤں نے ہوس کا نشانہ بناڈالا
واردات میں چار ڈاکٹر اور انکے دو ساتھی ملوث ، طبی معائنے میں زیادتی کی تصدیق پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی
جمعہ 13 مئی 2016 21:47
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) کراچی کے ایس آئی یوٹی اسپتال میں علاج کی غرض سے آنے والی لڑکی کو مسیحاؤں نے اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا،واردات میں چار ڈاکٹر اور انکے دو ساتھی ملوث ہیں، طبی معائنے میں ذیادتی کی تصدیق پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔حیدر آباد قاسم آباد کی رہنے والی 24سالہ لڑکی گردے کے مرض میں مبتلا اور سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانس پلانٹ میں اسکا علاج چل رہا تھا،، متاثرہ لڑکی کی بہن کا کہنا ہے کہ ہم ڈائیلیسیز کیلئے اسپتال آئے تھے، جہاں ڈاکٹروں اور انکے ساتھیوں نے میری بہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
وہ گزشتہ روز ڈائیلیسیز کرانے اسپتال پہنچی تو اسے رات دیر سے بلوایا گیا۔متاثرہ لڑکی کی بہن کا کہنا ہے کہ رات گئے جب ہم اسپتال دوبارہ پہنچے تو ڈاکٹر اسے میڈیکل ٹیسٹ کروانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گئے ۔(جاری ہے)
طبی معائنے میں اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ لڑکی کو ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے جسکی بنا پر پولیس نے واردات کی ایف آئی آر درج کر کے باقائدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔
اس اسپتال کا اصول ہے کہ مریض کے ساتھ کسی کو رکنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے، متاثرہ لڑکی کی بڑی بہن کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے مریضوں کو اسپتال کے اعتماد کی بنا پر تنہا چھوڑتے ہیں لیکن مسیحاؤں کے ظلم سے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے ،، انہوں نے مطالبہ کیا کہ واردات میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کر سکے ۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زیادتی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ،مریضہ حیدرآباد کی رہائشی ہے اور ڈائیلیسیز کے لیے اسپتال میں زیر علاج تھی۔مزید قومی خبریں
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی عدم پیروی پر خارج درخواست بحال
-
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر روٹی/ نان کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی
-
راولپنڈی،تھانہ آراے بازار پولیس نے 16 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے مزید 2 ملزمان گرفتارکرلئے
-
راولپنڈی،تھانہ صادق آباد پولیس نازیبا اور فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا
-
رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، متعدد وارداتوں میں ملوث4 ملزمان گرفتار
-
لاہور کے صحافیوں کے لئے جلد فیز ٹو لا رہے ہیں،ہماری ڈکشنری میں فیورٹ ازم نہیں: عظمیٰ بخاری
-
پنجاب بھرمیں 1124ٹریفک حادثات رپورٹ ،1270افراد زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.