Live Updates

عمران خان کی آف شور کمپنی کے دستاویزی ثبوت سامنے آگئے

عمران خان کی آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ 1983 میں آئی لینڈ میں رجسٹرڈ کرائی گئی عمران خان کی آف شور کمپنی کے تین فارن کرنسی اکاؤنٹ تھے

ہفتہ 14 مئی 2016 19:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) پاناما لیکس کا ہنگامہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی آف شور کمپنی کے دستاویزی ثبوت منظر عام پر آ گئے۔ آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ 1983 میں رجسٹرڈ کروائی گئی اور نیازی سروسز لمیٹڈ کو بارکلز پرائیویٹ لمیٹڈ بینک اینڈ ٹرسٹ کی معاونت حاصل تھی۔ کپتان نے آف شور کمپنی آئی لینڈ جزیرہ میں رجسٹرڈ کروائی۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق عمران خان کی آف شور کمپنی کے تین فارن کرنسی اکاؤنٹ تھے اور کپتان نے ڈالر، پاوٴنڈ اور انویسٹمنٹ اکاوٴنٹ کھول رکھے تھے۔ واضح رہے گزشتہ روز عمران خان نے تصدیق کی تھی کہ اکاوٴنٹنٹ کے کہنے پر 1983ء میں آف شور کمپنی بنائی چونکہ برطانوی شہری نہیں تھا اس لئے پراپرٹی خریدنے کیلئے آف شور کمپنی بنانا پڑی۔ اسی کمپنی کے ذریعے فلیٹ خریدا اور بیچا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :