Live Updates

پیپلزپارٹی کے بعد تحر یک انصاف کا بھی کل پار لیمنٹ میں وزیر اعظم کی آمد پر احتجاج نہ کر نیکا اعلان

وزیر اعظم نوازشر یف سے پانامہ لیکس اور آف شور کمپنیوں اوکر پشن کے حوالے سے صرف سوالات کیے جائیں گے ‘اپوزیشن جماعتوں نے مزید حکمت عملی کیلئے اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے ‘ عمران خان اپنی آف شور کمپنی اور دیگر معاملات پر ایوان میں اپنا موقف پیش کر یں گے بڑی شائستگی کے ساتھ ان سے پانامہ لیکس اور کر پشن کے معاملے پر سوالات ضرور کیے جائیں گے اور ہمیں وزیر اعظم کی آج ایوان میں آمد کا انتظار ہے‘شاہ محمودقر یشی کی گفتگو

اتوار 15 مئی 2016 13:55

پیپلزپارٹی کے بعد تحر یک انصاف کا بھی کل پار لیمنٹ میں وزیر اعظم کی ..

لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) پیپلزپارٹی کے بعد تحر یک انصاف کا بھی (سوموار ) پار لیمنٹ میں وزیر اعظم کی آمد پر احتجاج نہ کر نیکا اعلان‘وزیر اعظم نوازشر یف سے پانامہ لیکس اور آف شور کمپنیوں اوکر پشن کے حوالے سے صرف سوالات کیے جائیں گے ‘اپوزیشن جماعتوں نے مزید حکمت عملی کیلئے اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے جبکہ چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان اپنی آف شور کمپنی اور دیگر معاملات پر ایوان میں اپنا موقف پیش کر یں گے ۔

تحر یک انصاف کے قومی اسمبلی میں پار لیمانی لیڈر شاہ محمود قر یشی نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف نے وزیر اعظم نوازشر یف کی آج پار لیمنٹ آمد کے موقعہ پر ایوان میں کسی بھی قسم کا احتجاج اور نعرے بازی نہ کر نیکا فیصلہ کیا ہے بلکہ انکو موقعہ دیں گے کہ وہ پانامہ لیکس اور آف شور کمپنیوں کے حوالے سے ایوان میں اپنا مکمل موقف دیں اور انکی ایوان میں آمد پر بھی کسی قسم کی نعرے بازی اور شور شرابہ نہیں کیا جا ئیگا لیکن بڑی شائستگی کے ساتھ ان سے پانامہ لیکس اور کر پشن کے معاملے پر سوالات ضرور کیے جائیں گے اور ہمیں وزیر اعظم کی آج ایوان میں آمد کا انتظار ہے اور اجلاس کے حوالے سے مزید حکمت عملی اپوزیشن کے ساتھ مشتر کہ طور پر بنائی جائیگی جسکے لیے مشتر کہ اپوزیشن کا اجلاس آج (سوموار ) کو پارلیمنٹ میں ہوگا جبکہ تحر یک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان بھی اجلاس میں شر یک ہوں گے جہاں وہ اپنی آف شور کمپنی ‘فلیٹ کی خریداری ‘لندن سے رقم پاکستان لانے سمیت دیگر معاملات پر ایوان میں اپنا موقف دیں گے ۔

(جاری ہے)

یا درہے کہ اس سے پہلے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ بھی وزیر اعظم نوازشر یف کی ایوان میں آمد پر احتجاج نہ کر نیکا اعلان کر چکے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات