ساشا آغا کو بھارتی میوزک کمپنی کی طرف سے البم ریکارڈ کرنے کی پیشکش

اتوار 15 مئی 2016 14:11

ساشا آغا کو بھارتی میوزک کمپنی کی طرف سے البم ریکارڈ کرنے کی پیشکش

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مئی۔2016ء) ماضی کی معروف گلوکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی اداکارہ و ماڈل ساشا آغا کو فلموں میں مرکزی کرداروں کے ساتھ بھارتی میوزک کمپنی کی جانب سے البم ریکارڈ کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ کی ایک معروف میوزک کمپنی ایک ایسے البم پرکام کرنا چاہتی ہے جس کے ذریعے میوزک میں نئی آوازوں کو متعارف کروایا جائے۔

اسی سلسلے میں ساشا آغا سے بھی رابطے کیے جارہے ہیں لیکن انھوں نے تاحال اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا میں نے بھی بالی وڈ فلموں میں بطور ہیروئن انٹری دی ہے لیکن فی الحال گلو کاری کے بارے میں کچھ نہیں سوچا۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ میرا تمام تر توجہ اداکاری کی طرف مرکوز ہے اورمیں فن کی دنیا میں ہر طرح کے کردار کر کے خود کو منوانا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک بات میوزک کی ہے تومیری والدہ کی وجہ سے مجھے بھی میوزک ورثے میں ملا ہے، مگر اس کو بطور پروفیشن اپنانے کا نہیں سوچ رہی۔مجھے یوں لگتا ہے کہ ایک انسان کو اپنا کیرئیر بنانے کے لیے محنت اور لگن کے ساتھ ایک کام کرنا چاہیے اور اس کے بعد پھر دوسرے شعبوں میں قسمت آزمائی کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :