(ن) لیگ کی بڑی کامیابی، چیئرمین ترقیاتی ادارہ اسد حبیب کے چچا برادری سمیت (ن) لیگ میں شامل ہوگئے

مظفرآباد کے باشعور شہریوں کو معلوم ہے آئندہ الیکشن اپوزیشن میں نہیں حکومت میں جانے کا ہے،بیرسٹر افتخار علی گیلانی کئی دہائیوں بعد مظفرآباد کو فاروق حیدر کی صورت میں وزیراعظم ملے گا،آزادکشمیر کے بلدیاتی انتخابات کروا کر نوجوانوں کو 25فیصد نمائندگی دی جائیگی ،سیاسی بھگوڑے نئے روپ کیساتھ میدان میں اترے ہیں تقریب سے خطاب

اتوار 15 مئی 2016 15:33

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مئی۔2016ء) مسلم لیگ ن مظفرآباد کی ایک اور بڑی کامیابی دارالحکومت کے علاقہ لوئر چھتر سے تعلق رکھنے والے چیئرمین ترقیاتی ادارہ اسد حبیب اعوان کے سگے چچا اپنی برادری سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے دارالحکومت لوئر چھتر کا علاقہ مسلم لیگ ن کا گڑھ بن گیا مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مسلم لیگ ن کے امیدوار بیرسٹر افتخار علی گیلانی کے ہاتھ پر بیعت کر لی بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کے عزم کا اظہار رکن اسمبلی کا علاقہ پہنچنے پر شاندار استقبال فضاء شیر آیا شیر آیا ، اپوزیشن نہیں حکومت اس بار اب کی بار بیرسٹر افتخار کے نعروں سے گونج اٹھی چیئرمین ترقیاتی ادارہ اسد حبیب اعوان کے سگے چچا جمیل رحمان ، راحیل عزیز ، افضال اعوان ، قیوم قریشی، ساجد اعوان ، اویس شاہ ، اقتدار کاظمی ، دلاور قریشی ، ندیم اعوان ، عاقب اعوان ، نوید اعوان ، لائق لطف الرحمن نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا رکن اسمبلی بیرسٹر افتخار گیلانی نے ہار پہنا کر جماعت میں شمولیت کی مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظہر الحق اعوان کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا کہ مظفرآباد کے باشعور شہریوں کو معلوم ہے کہ آئندہ الیکشن اپوزیشن میں نہیں حکومت میں جانے کا ہے کئی دہائیوں بعد مظفرآباد کو راجہ فاروق حیدر خان کی صورت میں وزیراعظم ملے گا مظفرآباد حلقہ تین کا وزیر ہو گا تو عوام کے مسائل اور محرومیاں دور ہونگی اپوزیشن میں رہنے کیوجہ سے ہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑا اب حکومت میں جانے کا وقت آگیا ہے مسلم لیگ ن نوجوانوں کی محرومیوں کا ازالہ کرتے ہوئے بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات اٹھائے کی سب سے پہلے آزادکشمیر کے بلدیاتی انتخابات کروا کر نوجوانوں کو 25فیصد نمائندگی دی جائیگی سیاسی بھگوڑے نئے روپ کے ساتھ میدان میں اترے ہیں سازشی ٹولہ بے نقاب ہو چکا ہے پارٹیاں تبدیل کر کے نیا روپ دھار کر آنیوالوں کو عوام ووٹ کی پرچی سے مسترد کرینگے مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو گی تو مظفرآباد میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا انہوں نے کہا کہ عوام مسلم لیگ ن کو کامیاب بنائیں تمام مسائل حل کرینگے ہم نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی جو کام کئے وہ عوام کے سامنے ہیں جو ہمارے منصوبوں پر تنقید کر رہے ہیں انہیں اپنی بینائی چیک کروانی چاہیئے زمین پر تعمیر ہونیوالے منصوبے انہیں دکھائی نہیں دے رہے مظفرآباد والو یہ الیکشن مظفرآباد کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرنے کا الیکشن ہے یہ وقت سوچ سمجھ کر شیر پر مہر لگانے کا ہے مسلم لیگ ن تمام برادریوں کا خوبصورت گلدستہ ہے جو وقت ہم نے اپوزیشن میں گزارا عوام کے سامنے ہے ہم سے کمی کوتاہی ضرور ہوئی ہو گی اہلیان لوئر چھتر نے مسلم لیگ ن کو ہمیشہ کامیاب بنایا چھتر کے عوام نہ کبھی بکے نہ جھکے بلکہ ہر مشکل دور میں ہمارے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے ہیں بہتر منصوبوں ترقی اور خوشحالی کیلئے ن لیگ کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں دو ماہ بعد آزادکشمیر میں اللہ کے فضل وکرم سے مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی ۔