پاکستان ریلوے کو گذشتہ دوسالوں کے دوران 59.77ارب روپے خسارہ ہوا

اتوار 15 مئی 2016 17:15

پاکستان ریلوے کو گذشتہ دوسالوں کے دوران 59.77ارب روپے خسارہ ہوا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) پاکستان ریلوے کو گذشتہ دوسالوں کے دوران 59.77ارب روپے خسارہ ہوا،جبکہ پاکستان ریلوے نے 2013کی نسبت مالی سال2014-15میں 9.123ارب روپے زائد آمدن حاصل کی،2013-14میں پاکستان ریلوے کی آمدن 22.804ارب تھی جو 2014-15میں بڑھ کر 31.927ارب روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق مالی سال2013-14میں پاکستان ریلوے کے اخراجات 55.332ارب روپے تھے جبکہ پاکستان ریلوے نے اسی سال22.804ارب روپے آمدن حاصل کی،جس سے پاکستان ریلوے کو 2013-14میں 32.528ارب روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا ۔

دستاویزات کے مطابق مالی سال2014-15میں پاکستان ریلوے کے کل اخراجات 59.173ارب روپے تھے جبکہ پاکستان ریلوے نے اسی سال31.927ارب روپے آمدن حاصل کی ،جس سے پاکستان ریلوے کو مالی سال 2014-15میں 27.246ارب روپے خسارہ برداشت کرنا پڑا۔(رڈ+م ق)

متعلقہ عنوان :