وزیر اعظم کے پروٹوکول آفیسر کو پروٹوکول مہنگا پڑ گیا

خاتون کے گھر میں زبردستی گھس کر فائرنگ اور ہراساں کرنے پربھائیوں نے مار مار کر پولی کلینک ہسپتال پہنچا دیا

اتوار 15 مئی 2016 17:52

وزیر اعظم کے پروٹوکول آفیسر کو پروٹوکول مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مئی۔2016ء) وزیر اعظم کے پروٹوکول آفیسر کو پروٹوکول مہنگا پڑ گیا،خاتون کے گھر میں زبردستی گھس کر فائرنگ اور ہراساں کرنے پربھائیوں نے اتناپروٹوکول دیا کہ اسے اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال منتقل کرنا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز اسلام کے علاقے بارہ کہو میں طاقت کے نشے میں چور وزیر اعظم نواز شریف کے اسسٹنٹ پروٹوکول افسرنے اسلحہ کے زور پر کلثومہ اکبر نامی خاتون کے گھر میں گھس ہوائی فائرنگ کی اور خاتون کو ہراساں کیا، فائرنگ کی آواز سنتے ہی خاتون کے بھائی جو گھر میں ہی موجود تھے انہوں نے اس اسسٹنٹ پروٹوکول افسر کو پکڑ کر انتی درگت بنائی کے اسے اسلام آباد کے پولی کلینگ ہسپتال منتقل کرنا پڑ گیا۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شفاف طریقے سے واقعہ کی انکوائری کی اور کلثومہ بی بی کے گھر سے شواہد جمع کرنے کے بعد پروٹوکول افسر کے خلاف گھر میں زبرستی گھسنے اور ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس نے تو انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے وزیر اعظم کے پروٹوکول افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ متاثرہ خاتون کلثومہ کو انصاف ملتا ہے یا پروٹوکول افسر کو با اثر ہونے کا فائدہ؟۔

متعلقہ عنوان :