مکہ مکرمہ میں مشرق وسطی کے سب سے بڑے ا ور جدید سکیورٹی مرکز کا قیام
خصوصیات ایسی کہ آپ حیران رہ جائیں گے
اتوار 15 مئی 2016 18:56
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) سعودی عرب کی وزرت داخلہ بہت جلد صوبہ مکہ میں مشرق وسطی کے سب سے جدید اور بڑے سکیورٹی کمانڈ سنٹر کا افتتاح کرنے والی ہے۔اس کمان مرکز میں قائم روڈ سکیورٹی کنٹرول روم پہلے ہی کام کا آغاز کر چکا ہے۔اس کو 911 کے ذریعے رپورٹس موصول ہورہی ہیں۔سعودی عرب کے ولی عہد ،نائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے گذشتہ سال اس کا افتتاح کیا تھا۔
سعودی وزارت داخلہ نے قومی مرکز برائے مشترکہ سکیورٹی آپریشنز کے انتظام وانصرام کے لیے سولہ سو افسروں اور پرائیویٹ اہلکاروں کو تربیت دی ہے۔اس کمان کے نمبر 911 کو بتدریج مختلف سکیورٹی شعبوں کے نمبروں سے تبدیل کردیا جائے گا۔اس مشترکہ نمبر سے معلومات چند سیکنڈز میں ایک شعبے سے دوسرے شعبے تک پہنچائی جاسکتی ہیں۔(جاری ہے)
وزارت داخلہ موجودہ آپریشنز رومز کو بھی ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
انھیں ایک جگہ منتقل کردیا جائے گا اور وہاں ایک وقت میں 400 سے زیادہ افسر اور پرائیویٹ اہلکار خدمات انجام دیا کریں گے۔سکیورٹی کی نگرانی کے لیے یہ جدید ترین مراکز میں سے ایک ہے اور یہاں 18000 کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے،انھیں مستقبل میں سمارٹ ایپلی کیشنز سے منسلک کردیا جائے گا۔اس مرکز میں کام کرنے والے سیکورٹی اہلکار اور افسر انگریزی زبان روانی سے بولتے ہیں اور انھیں اس سلسلے میں بیرون ملک تربیت دلائی گئی ہے۔اس مرکز میں دو بڑی بڑی سکرینیں نصب کی گئی ہیں اور انھیں مشرق وسطی میں سب سے بڑی سکریینیں سمجھا جاتا ہے۔اس مرکز نے خصوصی افراد مثلا قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کو خدمات کی فراہمی یقینی بنائی ہے۔ان کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹس کو بآسانی وصول کیا جاسکتا ہے۔یہ مرکز اپنے قیام کے بعد سے مختلف مدارج سے گزرا ہے۔قبل ازیں یہ کمانڈ اور کنٹرول سنٹر کے نام سے جانا جاتا تھا اور سکیورٹی حکام کے اقدامات اور کارروائیوں کو مربوط بنانا اس کی ذمے داری تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.