سعودی شاہ سلمان سے جان کیری کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیا ل
جان کیری کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور متعدد شعبوں بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
اتوار 15 مئی 2016 20:58
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقخادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے ساتھ آئے ہوئے وفد نے جدہ کے قصر السلام میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے شعبے، خطے کی صورت حال اور اس سلسلے میں پیش رفت کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو زیربحث لایا گیا۔ملاقات میں سعودی ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز، وزیر ثقافت و ذرائع ابلاغ ڈاکٹر عادل بن زید الطریفی، وزیر خارجہ عادل الجبیر، وزیر مملکت کابینہ کے رکن اور شاہی دفتر کے سربراہ خالد بن عبدالرحمن العیس کے علاوہ سعودی عرب میں امریکی سفیر جوزف ویسٹ فال، امریکی وزیر خارجہ کے معاون جوناتھن وائنر اور دیگر متعدد اہل کار شریک تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.