آف شور پر شور مچانے والوں کی اپنی کمپنیاں نکل آئی ہیں، پرویز رشید
وزیراعظم محمد نوازشریف اپوزیشن کے تمام سوالوں کے جواب قومی اسمبلی میں دیں گے، اپوزیشن مذاکرات کیلئے بیٹھنے کی بات کرتی ہے تو وہ اسے ویلکم کہیں گے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشیدکی نیوزچینل کی پہلی سالگرہ کے موقع پر گفتگو
اتوار 15 مئی 2016 22:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آف شور پر شور مچانے والوں کی اپنی کمپنیاں نکل آئی ہیں، وزیراعظم محمد نوازشریف اپوزیشن کے تمام سوالوں کے جواب قومی اسمبلی میں دیں گے، اپوزیشن مذاکرات کیلئے بیٹھنے کی بات کرتی ہے تو وہ اسے ویلکم کہیں گے اپوزیشن وزیراعظم کی تقریر کا انتظار کریں‘ وزیراعظم کھلی کتاب کی مانند ہیں، جب سے سیاست میں آئے صاف اور شفاف رہے، فوج سمیت دیگر ادارے ایک پیج پر ہیں۔
وہ اتوار کو یہاں ایک نیوز چینل کی پہلی سالگرہ کے موقع منعقدہ تقریب کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پرکیک کاٹا اور چینل کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیوز چینل نے مختصر عرصہ میں محنت اور لگن سے اپنا مقام بنالیا ہے اوراس نے عوام تک حقائق پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اب بات اسمبلی کے فلور پر ہوگی اور وزیراعظم محمد نوازشریف اپوزیشن اور دیگر افراد کی جانب سے پوچھے گئے تمام سوالوں کے جواب قومی اسمبلی میں دیں گے۔
افتخار چودھری کے کرپشن کے حوالے سے بیانات پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عوام جانتے ہیں کہ عدلیہ کی بحالی کیلئے ہم نے کتنی جدوجہد کی اورلانگ مارچ افتخار چودھری کیلئے نہیں بلکہ عدلیہ کیلئے تھا۔ افتخار چودھری کا سیاست سے کیا تعلق ان کی سیاسی جماعت کا کوئی نام تک نہیں جانتا اور نہ ہی وہ کسی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ذات کھلی کتاب کی مانند ہے اور جب سے سیاست میں آئے صاف اور شفاف ہیں اور وہ باقائدگی سے گوشوارے جمع کرواتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آف شور پر شور مچانے والوں کی اپنی کمپنیاں نکل آئی ہیں اور یہ طوفان چند لوگوں کا ہے ، 2018ء میں عوام مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیکر مزید مستحکم کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن مذاکرات کیلئے بیٹھنے کی بات کرتی ہے تو وہ اسے ویلکم کہیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.