مردان‘ 23سے 29مئی تک جانوروں کوبیماریوں سے بچاؤکے ٹیکے لگوائے جائیں گے ‘ ڈاکٹر اعتبار خان

منگل 17 مئی 2016 12:12

مردان۔17 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مئی۔2016ء ) ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع مردان ڈاکٹر اعتبار خان کی ہدایات کے مطابق 23سے 29مئی تک ہفتہ ویکسینشن مہم چلائی جائے گی جس میں چھوٹے بڑے جانوروں کو بیماریوں سے بچاوٴ کے ٹیکے لگوائے جائیں گے تاکہ زمینداروں کو نقصان سے بچایا جا سکے اور اُنہیں طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں موبائل ویٹرنری کلینک کے اہلکار دور دراز علاقوں میں جانوروں کو بیماریوں سے بچاوٴ کے ٹیکے کروائیں گے۔ تمام زمیندار حضرات سے اس مہم سے بھر پور فائدہ اُٹھانے کی اپیل کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :