علامہ فیض الرسول نورانی کارسم چہلم، لچھراٹ میں دوردوسلام کی صداؤں سے فضا معطر

کنور میں تاریخ کامنفرد عظیم الشان اجتماع ، لواحقین کے زخم پھر تازہ ہوگئے ‘ ہرآنکھ اشکبار

منگل 17 مئی 2016 14:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء) علامہ فیض الرسول نورانی کارسم چہلم، لچھراٹ میں دوردوسلام کی صداؤں سے فضا معطر ، کنور میں تاریخ کامنفرد عظیم الشان اجتماع ، لواحقین کے زخم پھر تازہ ہوگئے ، ہرآنکھ اشکبار ، اعلیٰ حکومتی شخصیات ، بیورو کریٹس ، ججز ، وکلاء تاجر ، صحافی حضرات علماء کرام سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام کی شرکت، تفصیلا ت کے مطابق 6 اپریل کوفلاکاں نیلم کے مقام پر کارحادثہ میں دارلا فانی سے کوچ کرجانیوالے علامہ فیض الرسول نورانی کی اہلیہ ، بہن اور بیٹے کاچہلم لچھراٹ کی بلندو بالا چوٹی کنور شریف کی جامع مسجد میں منعقد ہوا وائس چیئرمین علماء مشائخ کونسل صاحبزادہ فضل الرسول طاہر کے بھائی بہن بھابھی او بھتیجے کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ چہلم کے موقع پر ختم شریف تلاوت قرآن پاک اور محفل نعت کاانعقاد کیاگیا جس میں وزیر حکومت سید بازل علی نقوی ، چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس غلام مصطفی مغل ، چیئرمین علماء ومشائخ کونسل حافظ طارق، محمود ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سردار مبارک حیدر ، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میرمشتاق ، ایڈیشنل سیکرٹری چودھری زاہد ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ چودھری گفتار ، چودھری کلیم، تحصیل مفتی مظفرآباد توفیق ، ڈی ایف او گل حسن شاہ ، غلام مجتبیٰ مغل ، چیف کنزوریٹر جنگلات ، علماء کرام علامہ ضیاء المصطفی منور ، سیکرٹری جنرل المصطفی ویلفیئر سوسائٹی عتیق احمد کیانی ، علامہ ظہیرقادری ، خورشید قادری ، الطاف سیفی ، غلام محی الدین نصیر، سمیع اللہ ، علامہ غلام یٰسین نقشبندی ، مولانا ظفراقبال سمیت وکلاء تاجروں ، میڈیا نمائندگان اور عوام علاقہ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

محفل نعمت سے حضرت علامہ غلام یاسین شاہ بخاری نے روح پرور خصوصی خطاب کرتے وئے لوگوں کے قلوب وازہان کومنور کیا۔ اور علامہ فیض الرسول نورانی کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا۔ محفل نعت میں معروف نعت خوان سید ظہور حسین شاہ بخاری ، خواجہ ضیاء احمد قاری محمد یاسین، قاری رئیس احمد ، محمد یاسین صدیقی ، حافظ غلام مرتضیٰ مہتاب احمد ودیگر نے بارہ گاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے ، سٹیج سیکرٹری کے فرائض حضرت علامہ بشیر احمد ، نقشبندی نے سرانجام دیئے آخر میں حضرت علامہ سید نذر حسین شاہ گیلانی نے مرحومین کی مغفرت لواحقین کے صبروجمیل اورملک وملت کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کرائی ۔

متعلقہ عنوان :