پنجاب یونیورسٹی سینیٹ انتخابات،گریجوایٹس فرنٹ کے امیدواروں کا کلین سویپ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 مئی 2016 17:55

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی۔2016ء) :پنجاب یونیورسٹی سینیٹ کی گرایجو ایٹس کی نشستوں پر گریجوایٹس فرنٹ کے امیدواروں نے پانچوں نشستوں پر کلین سویپ کر لیا۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر کامران عابد نے سب سے ذیادہ 217 ووٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

جبکہ گریجوایٹس فرنٹ کے دیگر امیدواروں مجتبیٰ باقر نے 204 ، مدیحہ بتول 204 ووٹ ، زید محمود201 ووٹ اور راجہ منور 199 نے ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔

جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے سابق ممبر سینڈیکیٹ اور سابق صدر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی پروفیسر ڈاکٹر حارث رشید نے صرف 27 ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ دیگر امیدواروں میں صفدر شاہین نے 11، محمد اعظم 11، توصیف احمد 09 ، محمد طاہر نجم نے 07 اور کاشف بشیر نے 06 ووٹ اور طارق لطیف نے 03 ووٹ حاصل کئے۔