حکومت آزاد کشمیر کشمیر کونسل کے ٹکٹوں کی تقسیم میں اختلافات کا شکار

صدر جماعت اور سیکرٹری جنرل میں ٹھن گئی

بدھ 18 مئی 2016 15:04

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) حکومت آزاد کشمیر کشمیر کونسل کے ٹکٹوں کی تقسیم میں اختلافات کا شکار صدر جماعت اور سیکرٹری جنرل میں ٹھن گئی ۔

(جاری ہے)

چودھری عبدالحمید کا امیدوار بابر لطیف اکبر کا میرپور اور راولا کوٹ میں تین پرچیوں کی قرعہ اندازی ہو گی جبکہ مظفر آباد میں دو کون بنائے گا امیدوار کشمیر کونسل آئندہ 60 گھنٹوں میں فیصلہ متوقع ہے زرداری ہاؤس میں جانے والے کروڑوں کے نذرانے کھوہ کھاتے تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر پیپلزپارٹی کی قیادت صدر جماعت وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید اپنے امیدوار چودھری اویس فری شان کو لانا چاہتے تھے جس کے لئے تقریباً 60 کرور کی دائیگی بھی کی گئی جبکہ سردار قمر زمان ، چودھری یاسین ، وزیر برقیات فیصل راٹھور امجد جلیل کو لانا چاہتے تھے جو کامیاب ترین امیدوار کے طور پر سامنے آئے مظفر آباد سے عوامی خواہشات اور دارالحکومت مظفر آباد کے مطالبہ پر مہر یونس سامنے آئے جبکہ سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی وزیر خزانہ لطیف اکبر پرویز اعوان کو آگے لانا چاہتے ہیں جس پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے وفاقی قیادت دونوں کو کسی صورت ناراض نہیں کرنا چاہتی جس پر زرداری ہاؤس میں طے پایا کہ کشمیر کونسل کے دو ٹکٹوں کی تقسیم لئے قرعہ اندازی کی جائے جس میں میرپور اور راولا کوٹ میں تین جہاں ڈالی جائے گی جبکہ مظفر آباد سے دو پرچیاں جن کی باقاعدہ قرعہ اندازی ہوئی دو امیدواروں کے نام سامنے آئے ان کو ٹکٹ دے دیا جائے گا جبکہ مسلم کانفرنس کے ساتھ ایک سیٹ پر حمایت ہوگی آئندہ 60 گھنٹوں میں کشمیر کونسل کا امیدوار کون بنے گا فیصلہ ہو گا