پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کا محکمہ تعلیم پنجاب کے احکامات ماننے سے انکار

11جون سے پہلے سکول بند نہیں کرسکتے، لائسنس معطل کیا گیا تو ای ڈی او آفس کا گھیرا کریں گے‘ چوہدری واحد

بدھ 18 مئی 2016 16:19

پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کا محکمہ تعلیم پنجاب کے احکامات ماننے سے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن نے محکمہ تعلیم پنجاب کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا ، ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری واحد احمد کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو پرائیویٹ سکول 11جون سے پہلے بند نہیں کرسکتے، کسی سکول کا لائسنس معطل کیا گیا تو ای ڈی او آفس کا گھیرا کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے یکم جون سے سرکاری ونجی سکولوں کو بند کرنے کی ہدایات کی گئی ہے لیکن پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے محکمہ تعلیم کے احکامات ماننے سے مکمل طور پر انکار کرتے ہوئے 11جون سے سکولزبندکرنے کا اعلان کیا ہے ۔

پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کے صدر چوہدری واحد احمد کا کہنا ہے کہ بیشترسکولزجون میں بچوں کے پیپرز لے رہے ہیں ، تاہم یکم جون سے سکولزبند کرنا نا ممکن ہے ۔انکا کہنا تھا کہ دارارقم ،الائیڈ، لاہور لیٹریٹی ، سٹی سکول ،لاہورلائسیم ، دی لارڈز سکول ،لیاقت فانڈیشن اوردیگرسکولز 11 جون سے بند ہونگے۔چوہدری واحد احمد نے دھمکی دی ہے کہ سکولزبند نہ کرنے پر اگر کسی سکول کے خلاف کارروائی یا لائسنس معطل کرنے کی کوشش کی گئی توای ڈی اوآفس کا گھیراکریں گے ۔

متعلقہ عنوان :