مظفر آباد‘تحریک انصاف کا جلسہ شروع ہونے سے قبل ہی کھلاڑی گتھم گتھا ہو گئے

بدھ 18 مئی 2016 16:24

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) مظفر آباد میں تحریک انصاف کا جلسہ شروع ہونے سے قبل ہی کھلاڑی ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئے، پولیس کے لاٹھی چارج کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو مظفر آباد میں تحریک انصاف کے عوامی طاقت کے مظاہرے سے قبل ہی جلسہ گاہ میں بدنظمی ہو گئی، پی ٹی آئی کے دو گروپوں کے حامیوں میں تصادم ہو گیا، کارکنوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور کرسیوں سے وار کئے جس پر انتظامیہ نے پولیس کی مزید نفری طلب کرلی، پولیس نے دونوں گروپوں کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا جس پر درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔