پاناما پیپرز کی تحقیقات کا معاملہ:حکومت اور اپوزیشن میں ٹی اوآرکی تشکیل کیلئے مشترکہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ،کمیٹی کو ٹی اوآرز کی تشکیل کیلئے 2ہفتے کا وقت دیا جائے گا

وزیراعظم ٹی اوآرز کی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی منظوری دینگے،پارلیمانی کمیٹی کے ٹی اوآرز ہی سپریم کورٹ کو بھجوائے جائینگے،قومی اسمبلی اجلاس میں ٹی اوآرزبنانے والی کمیٹی کی تشکیل کیلئے تحریک منظور کی جائیگی،اسپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 مئی 2016 16:52

پاناما پیپرز کی تحقیقات کا معاملہ:حکومت اور اپوزیشن میں ٹی اوآرکی تشکیل ..

(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی۔2016ء) :حکومت اور اپوزیشن میں پاناما پیپرز کی تحقیقات کیلئے ٹی اوآرکی تشکیل کیلئے مشترکہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوگیا ہے،کمیٹی کو ٹی اوآرز کی تشکیل کیلئے 2ہفتے کا وقت دیا جائے گا،پارلیمانی کمیٹی کے ٹی اوآرز ہی سپریم کورٹ کو بھجوائے جائینگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم ٹی اوآرز کی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی منظوری دینگے۔اسی طرح اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں ٹی اوآرزبنانے والی کمیٹی کی تشکیل کیلئے تحریک منظور کی جائیگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخزا نہ اسحاق ڈار پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔