پولیس نے بغیر اندراج تھانہ دو مالک مکان کیخلاف مقدمات درج کر لیے

بدھ 18 مئی 2016 17:35

چکوال ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) کلر کہار پولیس نے بغیر اندراج تھانہ دو مالک مکان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ، سب انسپکٹر طارق محمود نے قصبہ چک مصری کے قریب سرچ آپریشن کے دوران استعبار خان ولد شجاع خان ساکن چک مصری جس نے اپنے رقبے میں ابراہیم ولد اکبر خان ساکن سرگودھا کو بغیر اندراج تھانہ مقیم کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک اور آپریشن میں صادق ولد عمران خان ساکن چک مصری نے اپنے رقبے میں غلام حیدر ولد غلام رسول ساکن سرگودھا کو بغیر اندراج تھانہ مقیم رکھا ہوا تھا۔ دونوں مالکان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :