بھارتی وزارت داخلہ نے کرپشن کے الزامات پرانڈر سیکرٹری آنند جوشی کو معطل کردیا

بدھ 18 مئی 2016 21:32

بھارتی وزارت داخلہ نے کرپشن کے الزامات پرانڈر سیکرٹری آنند جوشی کو ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) بھارتی وزارت داخلہ نے کرپشن کے الزامات پرانڈر سیکرٹری آنند جوشی کو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے غیر سرکاری تنظیموں کو من مانے ڈھنگ سے ایف سی آر اے کے تحت نوٹس بھیجنے والے اپنے انڈر سکریٹری آنند جوشی کو معطل کر دیا ہے۔وزارت کے ذرائع کے مطابق مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) کی طرف سے آنند جوشی کو گرفتار کئے جانے کے مد نظر انھیں فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ان تنظیموں کو نوٹس اپنے مالی فائدہ کے لئے من مانے طریقے سے جاری کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :