کوئٹہ،ذیابیطس ڈاکٹر ارشاد احمد کھوسہ کو10 روز بعد بھی بازیاب نہ کرایا جا سکا

بدھ 18 مئی 2016 22:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) کوئٹہ سے اغواء ہونیوالے ذیابیطس ڈاکٹر ارشاد احمد کھوسہ کو10 روز بعد بھی بازیاب نہیں کر اسکا ماہر ذیا بیطس پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد کھوسہ کو10 روز گزر چکے ہیں لیکن تاحال ان کی بازیابی عمل میں نہیں آئی پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر ارشاد احمد کھوسہ کے بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہے کچھ شواہد ملے ہیں جن کی روشنی میں تحقیقاتی کمیٹی کام کر رہی ہے امید ہے جلد ڈاکٹر کو بازیاب کرایا جائیگا سینئر ڈاکٹر کو 9 مئی کو جناح ٹاؤن سے اغواء کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :