اسلام آباد ،جی سکس ناکے پر دو موٹر سائیکل سواروں کا پولیس اہلکار پر تشدد

پولیس اہلکار شدید زخمی ،دونوں لڑکوں کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا گیا

بدھ 18 مئی 2016 22:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) تھانہ آبپارہ کی حدود میں جی سکس ناکے پر دو موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار پر تشدد کیا پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا دونوں لڑکوں کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ آبپارہ کی حدود میں جی سکس ناکے پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے دو موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی گئی جس پر موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار پر تشدد کیا پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا جبکہ دیگر پولیس اہلکاروں نے دونوں لڑکوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا ایس ایچ او تھانہ آبپارہ محمد یوسف کے مطابق رات گئے تک لڑکوں کے خلاف کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ۔