شانگلہ میں سہ روزہ پو لیو مہم کا آغاز ، ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے

بدھ 18 مئی 2016 22:45

شانگلہ۔18 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء ) شانگلہ میں سہ روزہ پو لیو مہم کا آغاز ، مہم کے دوران شانگلہ کے 28یو نین کونسلوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچوں اور بچیوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے ، پو لیو مہم کے دوران ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے پورے ضلع شانگلہ میں دفعہ 144نافذ کردیا ہے ، پو لیو مہم کے دوران ڈیوٹیوں سے انکار کی صورت میں سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے 28یو نین کونسلوں میں سہ روزہ پو لیو انسداد مہم جاری ہے ، مہم کے دوران 16732ایک لا کھ سرسٹھ ہزا ر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں اور بچیوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے جس کیلئے شانگلہ کے28یو نین کونسلوں کو 149ایریاز میں تقسیم کیا گیا ہے ، جس کیلئے 581ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے ، اس میں چھ مو بائل ٹیمیں 27ٹرانزیکشن ٹیمیں اور 34فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں ، شانگلہ میں پو لیو کوارڈینٹر ڈاکٹر واجد علی نے صحا فیوں کو بتا یا کہ ڈپٹی کمشنر شانگلہ دلدار احمد نے پو لیو مہم کے دوران دفعہ144نافذ کر دیا ہے اور پو لیو ڈیوٹی سے انکار پر محکمہ تعلیم کے دو اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروا ئی کر نے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مہم کے دوران شانگلہ کے ضلع بھر ڈبل سوار ی پر دفعہ 144نافذ کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :