نارووال ‘رولر ہیلتھ سینٹر بدوملہی میں طبی امداد نہ ملنے پرزچہ و بچہ جاں بحق،مشتعل مظاہرین کا احتجاج

بدھ 18 مئی 2016 23:01

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء ) رولر ہیلتھ سینٹر بدوملہی میں طبی امداد نہ ملنے پرتڑپ تڑپ زچہ و بچہ جان بحق،مشتعل مظاہرین کا احتجاج نیولاہور روڈ پرٹریفک جام انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی۔تفصیلات کے مطابق محنت کش شہباز مسیح رہائشی محلہ نئی آبادی بدوملہی اپنی بیوی شمع بی بی جو کہ حاملہ تھی کو ڈلیوری کیلئے رولر ہیلتھ سنیٹربدوملہی لایا جہاں پر زچہ کو ڈلیوری کیلئے داخل کر لیا گیا،لواحقین کے مطابق رولر ہیلتھ سینٹر بدوملہی کے عملہ نے ڈلیوری کروانے کی بجائے دائیں بائیں کی باتیں کر تے رہے۔

(جاری ہے)

شہباز مسیح کا کہنا تھا کہہ ہسپتال کے عملہ کی شفٹ بدلنے کے بعد آنے والے نئے والے عملہ نے غفلت کا مظاہر کر تے ہوئے مر یضہ کو چھ گھنٹے ہسپتال میں رکھنے کے بعدجواب دے دیا کہ یہاں پر مریضہ کی زچگی کیلئے سہولت موجود نہیں ،مریضہ کئی گھنٹے رولر ہیلتھ سینٹر بدوملہی میں تڑپتی رہی ۔مر یضہ کی حالت خراب ہونے پر پرائیویٹ گاڑی پر نارووال لیجانے کو کہا ہم مریضہ کو بدوملہی سے نارووال لیجا رہے تھے کہ راستہ میں ہی زچہ و بچہ دونوں جان بحق ہو گئے۔اہل علاقہ اور لواحقین نے ہسپتال کے عملہ اورضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے نیو لاہور روڈ پرٹریفک جام کر دیاور شدید نعرے بازی کی۔

متعلقہ عنوان :