ماضی کی صف اول کی موبائل فون کمپنی نوکیا کا برسوں بعد مارکیٹ میں بھرپور واپسی کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 مئی 2016 00:41

ماضی کی صف اول کی موبائل فون کمپنی نوکیا کا برسوں بعد مارکیٹ میں بھرپور ..

فن لینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مئی۔2016ء) ماضی کی صف اول کی موبائل فون کمپنی نوکیا نے برسوں بعد مارکیٹ میں بھرپور واپسی کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماضی میں برسوں تک دنیا کی نمبر 1 موبائل فون کمپنی کا اعزاز حاصل کیے رکھنے والی کمپنی نوکیا سمارٹ فونز کی مارکیٹ میں اپنا کوئی خاص مقام حاصل نہ کر پائی۔ نوکیا نے 1998 سے لے کر 2011 تک دنیا کی نمبر 1 موبائل فون کمپنی کا اعزاز حاصل کیے رکھا۔

تاہم سام سنگ اور ایپل کی جانب سے مارکیٹ میں جدید سمارٹ فونز متعارف کروانے کے بعد نوکیا مارکیٹ میں اپنا مقام برقرار نہ رکھ پایا۔ نوکیا کی جانب سے اس تمام صورتحال میں دنیا کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی مائیکروسافٹ کو اپنا موبائل فون بنانے کا یونٹ 7.2 ارب ڈالر میں فروخت کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم مائیکروسافٹ بھی لومیا کے نام سے متعارف کروائے گئے موبائل فون برانڈ سے سام سانگ اور ایپل کا کوئی خاطر خواہ مقابلہ نہ کر سکی۔

اب نوکیا کی جانب سے برسوں بعد اسمارٹ فون مارکیٹ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اپنی فرانسیسی نژاد امریکی حریف کمپنی الکاٹیل-لیوسینٹ کو خریدنے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

 

متعلقہ عنوان :