میو ہسپتال میں فائرنگ کا کوئی واقعہ نہیں ہوا‘ایم ایس ڈاکٹر امجد شہزاد

ڈاکٹر واجد علی پر حملہ بیگم کوٹ تھانہ فیکٹر ی ایریا ضلع شیخوپورہ کے علاقے میں ہوا‘ وضاحت

جمعرات 19 مئی 2016 13:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) میو ہسپتا ل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امجد شہزاد نے ہسپتال کے اندر کسی ڈاکٹر پر فائرنگ کے واقعہ کی ترید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میو ہسپتال میں فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر امجد شہزاد نے اس حواے سے اخبارات میں شائع ہونے والی خبرو ں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ یورالوجی کے سینئر رجسٹرار ڈاکٹر واجد علی کو گزشتہ رات بیگم کوٹ تھانہ فیکٹری ایریاضلع شیخوپورہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا ۔ ڈاکٹر امجد شہزاد نے کہا کہ ڈاکٹر امجد علی کا ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے گولیاں نکال دی ہیں اور اب ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :