مسلم لیگ (ن)کا 28مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر لیاری کے فٹبال گراوٴنڈ میں جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان

جلسے کے موقع پر وزیراعظم کی جانب سے لیاری اور کراچی کے عوام کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان متوقع ہے،سینیٹر نہال ہاشمی

جمعرات 19 مئی 2016 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے 28مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر لیاری کے فٹبال گراوٴنڈ میں جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔جلسے کے موقع پر وزیراعظم کی جانب سے لیاری اور کراچی کے عوام کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی کے گڑھ لیاری میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کے لیے 28مئی کو یوم تکبر کے موقع پر جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

اس ضمن میں مسلم لیگ (ن)سندھ کے سیکرٹری جنرل سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ 28مئی کو لیاری میں تاریخ ساز جلسہ ہوگا ۔مسلم لیگ (ن) نے لیاری جلسے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔جلسے میں وزیراعظم کی جانب سے لیاری اور کراچی کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے ۔سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ لیاری جلسے میں عوامی قوت اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا ۔