گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چونا منڈی اندرونی کشمیری گیٹ میں بچوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں

ہفتہ 21 مئی 2016 14:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چونا منڈی اندرونی کشمیری گیٹ میں جہاں تدریسی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں وہاں بچوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں صاف پینے کے پانی کے ساتھ ساتھ بجلی کی سہولت بھی موجود ہے ، تمام کلاس رومز میں بجلی کے دو سے تین پنکھے فنکشنل ہیں ، سکول کی صفائی کا کام بمعہ واش روم اساتذہ کی زیرنگرانی سوئپرس باقاعدگی سے انجام دیتی ہے۔سکول کے تمام دیگرتدریسی معاملات بھی احسن طریقے سے انجام دیئے جارہے ہیں۔