علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات شروع ،ضلع میں 11امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، مبین احمد نیازی
ہفتہ 21 مئی 2016 14:58
ٹوبہ ٹیک سنگھ۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مئی۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات شروع ضلع میں 11امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر مبین احمد نیازی نے ہاؤسنگ کالونی نمبر ایک میں واقع اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام میٹرک سے لیکر بی اے کلاسز تک امتحانات شروع ہوچکے ہیں ،جبکہ ایم اے کلاسز کے امتحانات 23مئی سے شروع ہوں گے ،انہوں نے بتایا کہ جولائی کے وسط تک جاری رہیں گے ،اس سلسلہ میں تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چار امتحانی مراکز نیشنل کالج ،سلطان فاؤنڈیشن کالج ،گورنمنٹ اسلامیہ سیکنڈری سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2میں قائم کئے گئے ہیں ،اسی طرح تحصیل پیر محل اور کمالیہ میں دو 2مراکز ،جبکہ تحصیل گوجرہ میں تین امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ،ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مبین احمد نیازی نے بتایا کہ 23مئی سے شروع ہونے والے ایم اے کلاسز کے امتحانات کے سلسلہ میں طلبا وطالبات کو رول نمبر سلپس جاری کی جاچکی ہیں ،اگر کسی طالبعلم کو رول نمبر سلپ نہ ملی ہو تو وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے ،یا پھر ریجنل آفس سے فون نمبرز 046-2517319-2518319پر رابطہ کرسکتا ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
-
میٹرک اور انٹر کے امتحان، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبروں میں اضافہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کالونی کی مسجد میں رمضان المبارک کی 25ویں رات ختم القرآن کی محفل
-
امتحانی سنٹرز میں غیر متعلقہ لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد
-
سرکاری سکولوں میں کچی کلاس کا درجہ ختم کردیا گیا
-
اوپن یونیورسٹی آئندہ سمسٹر میں تین بی ایس پروگرامز لانچ کرے گی، وائس چانسلر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.