Live Updates

پاناما پیپرز ایشو:تحقیقات مکمل ہونے تک کسی اور کو وزیراعظم بننا چاہیے۔عمران خان

پاناما لیکس کے انکشافات انٹرنیشنل لیول کے ہیں،پارلیمانی کمیٹی وکلاء کے بھی ٹی اوآرز شامل کرے، وزیراعظم 30سال میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں بنوا سکے جہاں وہ اپنا علاج کروا سکیں۔چیئرمین تحریک انصاف کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 مئی 2016 17:51

پاناما پیپرز ایشو:تحقیقات مکمل ہونے تک کسی اور کو وزیراعظم بننا چاہیے۔عمران ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔21مئی۔2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے انکشافات انٹرنیشنل لیول کے ہیں،جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوتیں کسی اور کو وزیراعظم بننا چاہیے،پارلیمانی کمیٹی وکلاء کے بھی ٹی اوآرز شامل کرے۔انہوں نے آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے صفائی پیش کرنے کی بجائے اسمبلی فلور پر جھوٹ بول دیا۔

کہ ہم نے فلیٹ 2005میں خریدے ہیں جبکہ ہمارے پاس رجسٹری موجود ہے کہ لندن فلیٹ دس سال پہلے خریدے گئے جس کا چوہدری نثار نے بھی انکشاف کیا ہے۔اگر یہ فلیٹ پہلے خریدے گئے ہیں تو پیسے کہاں سے آئے؟۔عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم 30سال میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں بنوا سکے جہاں وہ اپنا علاج کروا سکیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم جہاں جاتے ہیں ایئرپورٹ بنانے کا اعلان کردیتے ہیں جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں یہ نہیں ہوتا کہ وزیراعظم دوسروں سے جواب مانگے بلکہ وزیراعظم پر الزام لگے تو اپنی صفائی خود پیش کرنا پڑتی ہے۔عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی سے مطالبہ کیاہے کہ وکلاء کے ٹی اوآرز بھی شامل کیے جائیں۔ہم بارایسوسی ایشن کو ساتھ لیکر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ملکر ٹی اوآرز بنا رہی ہے۔حکومت ٹی اوآرز میں جتنی بھی تاخیر کرے یا جو بھی کرے وزیراعظم کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات