قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے جماعت نہم کے طلباء کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 مئی 2016 18:30

گلگت(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔21مئی۔2016ء) :قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے جماعت نہم کے طلباء کیلئے رجسٹریشن کرانے کی شیڈول کا اعلان کردیاہے۔ شعبہ امتحانات سے جاری اعلامیہ کے مطابق تعلیمی سیشن 2016-2017ء کیلئے جماعت نہم میں داخل طلبہ و طالبات 25مئی سے 30جون تک 500روپے نارمل فیس کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کروائیں۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ یکم جولائی سے 15جولائی مقرر کی گئی ہے۔

بینک چارج فیس 40روپے ہوگی۔ بروقت رجسٹریشن جمع نہ کرانے کی صورت میں ماہانہ 500روپے اضافی فیس جمع کرانی ہوگی۔ مقررہ تاریخ گذر جانے کے بعد کوئی رجسٹریشن قبول نہیں کی جائیگی۔ تمام الحاق شدہ نجی و سرکاری تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ریگولر طلبہ و طالبات کی رجسٹریشن بروقت یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :