حکومت سندھ کا موسم گرما کی تعطیلات کے اعلان پرعمل نہ کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کاباضابطہ طورپرآغاز ‘46اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ

ہفتہ 21 مئی 2016 19:17

حکومت سندھ کا موسم گرما کی تعطیلات کے اعلان پرعمل نہ کرنے والے نجی اسکولوں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مئی۔2016ء) حکومت سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کے اعلان پرعمل نہ کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کاباضابطہ طورپرآغازکردیاہے اور46اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے اورمزیدنجی اسکولوں کوانتباہ کیاہے کہ اگرپیرکے روزانہوں نے اپنے اسکول بندنہ کیے توان کے خلاف بھی کارروائی کرکے ان کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی ہفتہ کے روزوزیراعلی سندھ کی منظوری سے ڈائریکٹرپرائیوٹ اسکولز منصوب صدیقی نے ایک آرڈرجاری کیاجس کے تحت جمعہ کے روزموسم گرماکی عام تعطیل کے باوجودجن مالکان نے اسکول کھولے تھے اوران کے بارے میں اینسپکشن ٹیم نے رپورٹ دی تھی اس لئے ان کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے حکم نامہ میں ان تمام46اسکولوں کے نام پتے اورعلاقے درج کیے گئے تھے حکومتی ذرائع سے پتہ چلاہے کہ حکومت سندھ نے فیصلہ کیاہے کہ آئندہ ہفتے سے کراچی کے300سے زائدنجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی تاکہ آئندہ نجی اسکول حکومتی فیصلوں سے اغرافی نہ کرسکیں ذرائع نے بتایاہے کہ حکومت سندھ نے اس ضمن میں یہ بھی فیصلہ ہے کہ نجی اسکولوں کے طلبہ کوسرکاری اسکولوں میں داخلہ دیاجائے گااوران سکولوں کی دوبارہ رجسٹریشن نہیں ہوگی

متعلقہ عنوان :