روس کے کھرب پتی بزنس مین نے اپنی تمام دولت خیراتی ادارے کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا

13.3بلین امریکی ڈالرز سے زائد دولت کے مالک میخائل فرڈمین روس کا دوسرا امیرترین شخص ہیں

ہفتہ 21 مئی 2016 19:49

روس کے کھرب پتی بزنس مین نے اپنی تمام دولت خیراتی ادارے کو عطیہ کرنے ..

ماسکو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء ) روس کے کھرب پتی بزنس مین نے اپنی تمام دولت خیراتی ادارے کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ 13.3بلین امریکی ڈالرز سے زائد دولت کامالک میخائل فرڈمین روس کا دوسرا امیرترین شخص ہے۔مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس، سعودی شہزادہ ولید بن طلال اور فیس بک کے مالک مارک زکربرگ پر سبقت لیجاتے ہوئے اب روسی کھرب پتی بزنس مین نے اپنی تمام دولت خیرات کرنے کا اعلان کردیاہے ۔

(جاری ہے)

تمام دولت خیراتی اداروں کو دینے کا اعلان کرنے والے روسی کھرب پتی بزنس مین میخائل فرڈمین 13.3بلین امریکی ڈالر کے مالک ہیں۔ذرائع کے مطابق میخائل فرڈمین نے وصیت میں اپنے بچوں کے نام کچھ بھی نہیں چھوڑا ہے۔ ان کا کہنا ہے وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے انہیں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے بل بوتے پر کچھ کردکھائیں۔ میخائل فرڈمین روس کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں جو کمرشل بینکوں کے گروپ، سپرمارکیٹس اور ٹی وی چینلز کے مالک ہیں۔

متعلقہ عنوان :