Live Updates

نواز شریف اور پاکستان میں سے کسی ایک کے انتخاب کا وقت آگیا ، تحریک انصاف کا فیصل آباد میں بھر پور جلسہ ن لیگ کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،تحریک انصاف کو مبارکباد دیتے ہیں ، غربت کی آگ میں جلتے پاکستان کو ممبرا ن پارلیمنٹ کو اپنی تنخواہوں میں اضافہ زیب نہیں دیتا

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی جامعہ رضویہ میں مختلف وفود سے گفتگو

ہفتہ 21 مئی 2016 21:10

نواز شریف اور پاکستان میں سے کسی ایک کے انتخاب کا وقت آگیا ، تحریک انصاف ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مئی۔2016ء) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان میں سے کسی ایک کے انتخاب کا وقت آگیا ہے ، تحریک انصاف کا فیصل آباد میں بھر پور جلسہ ن لیگ کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،تحریک انصاف کو فیصل آباد میں کامیاب جلسے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ غربت کی آگ میں جلتے پاکستان کو ممبرا ن پارلیمنٹ کو اپنی تنخواہوں میں اضافہ زیب نہیں دیتا ۔

ہفتہ کو جامعہ رضویہ میں مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غریبوں کے نمائندوں نے اپنی مراعات ہزاروں سے لاکھوں کر لی ہیں۔ فرینڈلی اپوزیشن کی وجہ سے حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات کو لٹکانے میں کامیاب ہو ئی ہے۔پانامہ لیکس پر حکومت اور اپوزیشن نے ایک دوسرے کو تحفظ دیا تو شدید احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی اور ن لیگ مک مکا احتساب کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

موجودہ حکومت کے دو ر میں خود کشیوں میں اضافہ ہوا ہے۔حکومت کسانوں کا معاشی قتل بند کرے۔کسانوں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بھارت کی پاکستان مخالف خارجہ پالیسی کامیاب ہورہی ہے۔حکومت نے وزارت کو دو بابوں کے سپرد کررکھا ہے۔حکومت کا تین سالوں میں مستقل وزیر خارجہ کا تقرر نہ کرنا افسوسناک ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت شفاف احتساب کیلئے عملی اقدامات کرے۔

غریب لوگ جسم کے اعضاء فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور بے روزگار نوجوان ڈگریاں جلا رہے ہیں لیکن حکمران چین کے بانسری بجا رہے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ بھارت کی کی آبی دہشتگردی پر حکومت کی خاموشی افسوسناک ہے۔ سانحہ نشتر پارک کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجا جائے۔حکومت تقریروں اور جلسوں کی بجائے عوامی مسائل حل کرے۔حکومت نے انتخابی وعدے پورے نہ کرکے عوام کو مایوس کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات