پیاز کی برداشت میں تاخیر سے اجتناب برتنا چاہئے، محکمہ زراعت پنجاب

برداشت ،سٹوریج کیلئے محکمہ زراعت کی مشاورت بہتر نتائج فراہم کر سکتی ہے ٗترجمان

اتوار 22 مئی 2016 15:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ پیاز کو مناسب وقت پر برداشت کر کے کم از کم6ماہ بلکہ اس سے بھی زائد عرصہ تک ذخیرہ رکھا جا سکتا ہے ٗ برداشت اور سٹوریج کیلئے محکمہ زراعت کی مشاورت بہتر نتائج فراہم کر سکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق اگر پیاز کی فصل کو مناسب وقت پر برداشت کر لیا جائے تو کم از کم 6ماہ تک اس کی اصل حالت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ فصل کی برداشت میں احتیاط سے کام لیں اور جب پودوں کے تنے 15سے 20فیصد تک خشک ہو کر توٹنا شروع ہوجائیں تو پھر پیاز کی برداشت میں تاخیر سے اجتناب برتنا چاہیے کیونکہ پیاز کی برداشت جتنی تاخیر سے ہو گی اتنا فصل کے گلنے سڑنے کے خدشات میں اضافہ ہوتا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موٹے تنے والے پیاز کے ایسے گٹھے جو مکمل طور پر پک کر تیا ر نہ ہوئے ہو ں ان کو ذخیرہ نہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :