وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے سے روکے ورنہ کے الیکٹرک کے خلاف مربوط عوامی تحریک چلائی جائے گی، مزدور رہنماء
کے الیکٹرک کی انتظامیہ اپنے رویے کو درست کرے بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، پریس کانفرنس سے خطاب
اتوار 22 مئی 2016 18:08
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) مختلف مزدور اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے سے روکے ورنہ کے الیکٹرک کے خلاف مربوط عوامی تحریک چلائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار پائلر کے کرامت علی، ناظم ایف حاجی، حبیب الدین جنیدی اور دیگر رہنماؤں نے اتوار کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان کی آمد سے قبل کے الیکٹرک نے کراچی میں طویل دورانیے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ماہ رمضان المبارک میں ہیٹ اسٹروک اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے 1200 سے زائد جاں بحق اور 40 ہزار سے زائد افراد بیمار ہو کر اسپتالوں میں داخل ہوئے تھے۔(جاری ہے)
ان ہلاکتوں کی دیگر وجوہات میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی نااہلی اور کے الیکٹرک کی جانب سے طویل دورانیئے کی لوڈشیڈنگ بھی شامل تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس سال گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے کے الیکٹرک نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ شروع کر رکھی ہے جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت اور دیگر مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ خصوصاً کراچی کے جزیروں اور مضافاتی علاقوں کی حالت انتہائی خراب ہے جہاں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ روز کا معمول بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس صورت حال کا نوٹس لے۔ کے الیکٹرک کی انتظامیہ اپنے رویے کو درست کرے بصورت دیگر ان کے خلاف اقانونی کارروائی کی جائے گی۔ کراچی کے عوام کے الیکٹرک کے خلاف عوامی تحریک چلائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.