انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 7افراد ہلاک ،2زخمی ،علاقے کو خالی کرالیا گیا

اتوار 22 مئی 2016 20:22

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 7افراد ہلاک ،2زخمی ،علاقے کو خالی کرالیا ..

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مئی۔2016ء) انڈونیشیا کے سماٹراا جزیرے میں آتش فشان پھٹنے سے 7افراد ہلاک اور 2شدید زخمی ہوگئے ،علاقے کو خالی کرا لیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے سماٹراا جزیرے کے پہاڑ سنابنگ پر آتش فشان پھٹنے سے 7افراد ہلاک اور 2شدید زخمی ہوگئے بعد ازاں علاقے کو خالی کرا لیا گیا۔انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے افسر نے بتایا کہ فوج اور پولیس علاقے میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہی ہے۔2460 میٹر بلند سنابنگ پہاڑ ملک کا سب سے زیادہ فعال آتش فشاں والا پہاڑ ہے ۔

متعلقہ عنوان :