ملامنصور کے معاملے پر ”ٹیویٹر“والوں کی خاموشی بھی حیران کن ہے‘شیری مزاری

ملک میں وزیر خارجہ ہی نہیں خارجہ پالیسی کون سی ؟(ن) لیگ کی موجودگی میں ملک کی سالمیت اور خود مختاری بھی خطر ے میں ہے ‘تحر یک انصاف

اتوار 22 مئی 2016 22:53

ملامنصور کے معاملے پر ”ٹیویٹر“والوں کی خاموشی بھی حیران کن ہے‘شیری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مئی۔2016ء)تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ملک میں وزیر خارجہ ہی نہیں خارجہ پالیسی کون سی ؟ملامنصور کے معاملے پر ”ٹیویٹر“والوں کی خاموشی بھی حیران کن ہے وہ ہی بتا دیں حقائق کیا ہے حکومت کو توکچھ پتہ نہیں ‘(ن) لیگ کی موجودگی میں ملک کی سالمیت اور خود مختاری بھی خطر ے میں ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روزاپنے ایک انٹر ویو میں شیر ی مزاری نے کہا ہے کہ ملامنصور پر حملے کو کئی گھنٹے گزر چکے ہیں مگر اسکے باوجود جہاں حکومت کو کچھ پتہ نہیں وہی ”ٹیویٹر“پر ہر بات پر موقف دینے والے بھی خاموش ہے جس سے لگتا ہے کہ اداروں میں تعلقات اور معاملات کوئی اچھے نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت میں وزیر خارجہ ہی نہیں جس حکومت میں وزیر خارجہ ہی نہیں اسکی خارجہ پالیسی کیسے ہو سکتی ہے ؟(ن) لیگ کی حکومت کے پاس کر پشن بچانے کے سواکوئی اور پا لیسی نہیں جو ملک کیلئے خطر ناک ہے ۔