امریکی صدر باراک اوبامہ نے ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 مئی 2016 10:45

امریکی صدر باراک اوبامہ نے ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 مئی 2016ء) : امریکی صدر باراک اوبامہ نے ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ کا کہنا ہے کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت افغانستان میں قیام امن و خوشحالی کے لیے اہم ہے اور سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکی اور اس کے اتحادیوں پر حملے کرنے والی تنظیم کے سربراہ کو قتل کر دیا ہے۔ یہ گروہ افغان عوام کے خلاف جنگ کرتا ہے اور القاعدہ کا اتحادی ہے۔ باراک اوبامہ کا کہنا تھا کہ امریکہ شدت پسند عناصر اور گروپوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔ یاد رہے کہ ملا اختر منصور کو دو روز قبل نوشکی میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :