آزادخطہ کی کرپٹ حکومت انجام ہو پہنچنے والی ہے‘ حبیب الرحمان

پیر 23 مئی 2016 14:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء) تحریک انصاف آزادکشمیریوسی بلگراں کے صدر حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بھاری اکثریت سے حکومت بنا کر عوام کو انصاف دلائے گی۔ آزادخطہ کی کرپٹ حکومت جلدانجام ہو پہنچنے والی ہے ۔ مسئلہ کشمیر پر بھی مفاد پرستوں نے سیاست کی۔ تحریک انصاف کا کشمیر ایشو پر بڑا واضح اور جاندار موقف ہے۔

تنازعہ کشمیر بھی عمران خان اور بیرسٹر سلطان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے دور حکومت میں حل ہو گا۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزاپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف تبدیلی کا نام ہے۔ بیرسٹر سلطان محمو د چوہدری کی قیادت میں تحریک انصاف آزادکشمیر ایک مضبود جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔ ہماری جدوجہدکامقصد فرسودہ نظام کا خاتمہ ہے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر میں سیاستدانوں نے برادری ازم کو ہوادے کر لوگوں کا استحصال کیا ہے۔تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر اب حکمران طبقہ پریشانی میں مبتلاء ہے۔ عوام عام انتخابات میں ووٹ کے ذریعے کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کرینگے۔اور تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی۔عوام کو ان کا حق دلائیں گے۔کوٹلہ کے عوام کا درد محسوس کر رہا ہوں ۔ انشاء اللہ برے دن اب ختم ہونیوالے ہیں۔