پیپلز پارٹی نے کرپشن ،میرٹ کی پامالی،اقربا پروری اور قبضہ مافیا کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں‘ سردار میر اکبر

پیر 23 مئی 2016 14:49

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء) ممبر اسمبلی سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کرپشن ،میرٹ کی پامالی،اقربا پروری اور قبضہ مافیا کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں برسراقتدار آکر ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے انہوں نے باغ کے عوام کے عوام کے ساتھ جو سلوک کیا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی بے نظیر انکم سپورٹ کا پیسہ شیر مادر سمجھ کر تقسیم کیا ہے جو کہ غریبوں کا حق تھا جس کو جیالوں میں تقسیم کیا جاتا رہا برسراقتدار آکر ان کی زمینیں فروخت کرکے قومی خزانے میں جمع کروائیں گے اس مرتبہ باغ سے باپ بیٹے کی سیاست کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کریں گے انہوں نے کہا کہ ملازمین اپنا قبلہ درست کریں چند ملازمین جو ملازمت کے بجائے سیاست کررہے ہیں اپنی حرکتوں سے باز آجائیں ایسا نہ ہو کہ کل انہیں پچھتانا پڑے شرقی کے لوگوں کا اسمبلی کے اندر بڑا مقام ہے مجھے پہلے بھی ہرانے کی کوشش کی گئی ساری دنیا کے لیڈراور پیررائے کوٹ ناڑ شیر علی خان آئے لیکن رائے کوٹ کے لوگوں کے ضمیروں کو خریدا نہیں جا سکااور رائے کوٹ کے لوگوں نے مجھ پر اعتماد کرکے مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کیا آج بے نظیر کارڈ کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جو غریبوں کے بجائے امیروں میں تقسیم کیے جا رہے ہم الیکشن جیت کر ایک ایک پائی کا حساب لیں گے غریبوں کا مال کسی کو ہضم نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ رائے کوٹ اور گھگڑاں کے سکول محترمہ شاہین کوثر ڈار ڈپٹی سپیکر نے مجھ سے سفارش کروا کر منظوری کروائی آج جو وہ تختیاں لگا رہے ہیں لوگوں کو بخوبی علم ہے انہوں نے کہا کے یہ نام نہاد لیڈر پڑے لکھے نوجوانوں کو چھوڑ کر ان پڑھ لوگوں کو نوکریاں دی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پدر ناڑ شیر علی خان کے مقام پر سردار شوکت حیات ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کی رہائش گاہ پر اپنی قیادت میں سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیااجتماع سے سردار شوکت حیات ایڈووکیٹ۔

(جاری ہے)

سردار سرفراز خان،سردار خورشید خان،سردار محمد جاوید خان،سردار محمد صابر خان،سردار اظہر اعظم،سردار اقبال چغتائی،نمبردار ارشاد خان،کمانڈر منظور کھوکھر،حیات ماگرے،چوہدری سید اکبر،رینج آفیسر سردار گلزار خان،چوہدری اشرف چوہان،حاجی اخلاق خان،چوہدری صدیق چوہان،ڈاکٹر عبدالرشید،چوہدری امجد،سردار یاسر اور دیگر نے خطاب کیاممبر اسمبلی سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ ڈھلی باغ کی سڑک جو ابھی تعمیر ہوئی ہے اگر میں اور میرے ساتھی اس پر کوشش نہ کرتے تو پرانی سڑک پر ہی تارکول ڈالی جاتی جو ہم نے ناکام بنا دی باغ ہسپتال میں جب سے قمرالزمان نے وزارت صحت کا قلمندان سنبھال رکھا ہے لوگون کو علاج معالجے کے لیے بھاری فیسیں ادا کرنا پڑھ رہی ہیں اس سے قبل کوئی فیس ہسپتال میں نہیں لی جاتی تھی پیپلز پارٹی کو آج لوگ اس لیے چھوڑ رہے ہیں کہ انہوں نے غریب لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اور آپ سب لوگوں نے مسلم کانفرنس کو کیوں چھوڑا ہے ہم نے جن کے ساتھ چلتے تھے وہ آج دنیا میں نہیں رہے اب جو آیا ہے اس نے34 سیٹوں کو 4سیٹوں پر پہنچا دیا ہے مسلم کانفرنس کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے مسلم لیگ ن پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی بھاری اکثریت سے حکومت بناکر عوام کی خدمت کرے گی اس موقع پر سردار شوکت حیات ایڈووکیٹ کی قیادت میں پیپلز پارٹی سے سینکڑوں لوگوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی جن کو ممبر اسمبلی نے ہار پہنائے اور خوش آمدید کہا تقریب میں پورا علاقہ میر اکبر خان اور ن لیگ زندہ باد کے نعروں سے گونجھتا رہا ۔

متعلقہ عنوان :