Live Updates

آزاد کشمیر انتخابات ‘ مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف کا انتخابی اتحاد ہو گیا

آزاد کشمیر کو بیڈ گورننس سے نکال کر گڈگورننس دیں گے‘سردار عتیق احمد خان‘ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

پیر 23 مئی 2016 14:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان اور تحریک انصاف کے سرابان سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف کا انتخابی اتحاد ہو چکا ہے مشترکہ طور پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔مشترکہ سیاسی حکمت عملی کو طے کرنے کیلئے خواجہ فاروق احمد،ظفر انور،دیوان غلام محی الدین،سردار امتیاز،تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کی جانب سے مرزا شفیق جرال،دیوان علی خان چغتائی،سردار صغیر چغتائی،راجہ یاسین اور سردار عثمان علی خان ممبران ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کونسل الیکشن میں سردار مختار عباسی امیدوار ہیں جبکہ دو ماہ بعد کونسل الیکشن میں عنصر ابدالی مشترکہ امیدوار ہونگے۔انہوں نے کہا کہ اس اتحاد سے آزاد کشمیر کی سیاست میں استحکام آئے گا۔آزاد کشمیر کو بیڈ گورننس سے نکال کر گڈگورننس دیں گے۔

وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کو ایک غیر ریاستی تشخص قرآن پر حلف دے دیا ہے جو ریاست کی توہین ہے۔پیپلزپارٹی پارلیمانی پارٹی پر اعلیٰ قیادت کو اعتماد نہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء دھاندلی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں لیکن ہمارے لوگ غیرت مند ہیں وہ ان کے منصوبوں کو ناکام بنائینگے۔آزاد کشمیر کا ریاستی تشخص پامال نہیں ہونے دینگے۔آج سے میدان سیاست میں اکھٹے نکلیں گے پی پی پی اور ن لیگ کی مک مکا سیاست کا خاتمہ کرینگے۔اس موقع پر پریس کانفرنس میں مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی کے سابق وزراء کرام اور سینئر عہدیداران کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات