کماد کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں،ماہرین زراعت

پیر 23 مئی 2016 16:10

فیصل آباد۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مئی۔2016ء)ماہرین زراعت نے کماد کے کاشتکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ کماد کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں کیونکہ مئی کے آخر اورماہ جون و جولائی کے دوران موسمی شدت کے پیش نظر پانی کی کمی کی وجہ سے کماد کی فصل بہت متاثر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کماد کی فصل کو سال میں اوسطاً 16 مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ اگر موسمی شدت اور فصل کی ضرورت کے مطابق کماد کی فصل کو سیراب کیا جائے تو گنے کی فی ایکڑپیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جون و جولائی کے علاوہ مارچ اپریل میں تین ہفتے ، مئی تااگست تک ڈیڑھ سے 2 ہفتے ، ستمبرسے اکتوبر تک فی ہفتہ اور نومبر سے فروری تک 6 سے 7 ہفتے تک پانی دینا نہایت ضروری ہے۔