باغبانوں کو اہم برآمدی پھل ہونے کے باعث کینو اور دیگر ترشاوہ باغات کی موسم گرما میں خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت

پیر 23 مئی 2016 16:12

فیصل آباد۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مئی۔2016ء)ملک بھر میں ترشاوہ پھلوں میں کینو کاحصہ 79فیصد سے بھی زائد ہو گیا ہے جس کی وجہ سے باغبانوں کو اہم برآمدی پھل ہونے کے باعث کینو اور دیگر ترشاوہ باغات کی موسم گرما میں خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ ترشاوہ پھل رقبے اور پیداوار کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہیں اس لئے ان کو پیداوار اور اعلیٰ خاصیت کے لحاظ سے برداشت کے مرحلہ تک کامیابی سے لے جانا اشد ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگرچہ ترشاوہ پھلوں میں کینو انتہائی اہمیت کاحامل ہے مگر دوسرے ترشاوہ کی اقسام و اہمیت کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔ انہو ں نے بتایاکہ موسم گرما میں درجہ حرارت بڑھ جانے کے باعث احتیاطی و حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے سے پھل کیرے کاشکار ہو کرمجموعی پیداوار میں کمی کا سبب بن سکتاہے۔