آزاد کشمیر کونسل انتخابات ‘ پیپلز پارٹی نے دو‘ مسلم لیگ (ن) اور مسلم کانفرنس نے ایک ایک نشست حاصل کی

پیر 23 مئی 2016 16:48

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء) آزاد کشمیر کونسل کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا‘ پیپلز پارٹی نے دو‘ مسلم لیگ (ن) اور مسلم کانفرنس نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو آزاد کشمیر کونسل کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ آزاد کشمیر کونسل کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے محمد یونس میر اور اختر پرویز اعوان نے کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے پرویز اختر بھی گیارہ ووٹ اور مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف کا مشترکہ امیدوار مختار عباسی 14ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :