نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیرٹیج لوک ورثہ میں ڈھولک گیت مقابلہ 26 مئی کو ہوگا

پیر 23 مئی 2016 17:11

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مئی۔2016ء) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیرٹیج لوک ورثہ میں ڈھولک گیت مقابلہ 26 مئی کو منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

مقابلہ میں شرکت کیلئے مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات کو مدعو کیا گیا ہے۔ پروگرام کے انعقاد کا مقصد اپنی ثقافت کو آنے والی نسلوں کیلئے زندہ رکھنا ہے۔ اس موقع پر ڈھولک گیتوں پر مشتمل ایک سی ڈی بھی ریلیز کی جائے گی۔ لوک ورثہ نے فیملیز کو بھی اس پروگرام کیلئے خاص طور پر مدعو کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :