وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،وزیرداخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ،ڈی جی ایف آئی اے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 مئی 2016 20:04

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،وزیرداخلہ ..

(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مئی۔2016ء) : وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،جس میں ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آج وزیرداخلہ کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس کی کاروائی سے متعلق بتایا کہ اجلاس میں وزیرداخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہواہے۔جس کی وجہ اخبار میں لکھا گیا ایک آرٹیکل بنا۔ذرائع نے بتایا کہ چوہدری نثار نے ڈی جی ایف آئی اے سے کہا کہ آرٹیکل سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ جیسے میں نے تین سال میں کوئی کام نہیں کیا۔تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد ڈی جی ایف آئی اے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔