جامعہ کراچی،گرین وچ یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط

معاہدہ دونوں اداروں میں تعلیمی و تحقیقی تعاون کوفروغ دیگا، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کا بیان معاہدہ کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ تحقیق و تعلیمی سرگرمیوں کوفروغ دینا ہے

پیر 23 مئی 2016 20:50

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی اورگرین وچ یونیورسٹی کراچیکے درمیان ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کا مقصد دونوں تعلیمی اداروں کے درمیان مشترکہ تحقیق اور تعلیمی سرگرمیوں کوفروغ دینا ہے۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ایک سینئر آفیشل کے مطابق معاہدے کے مطابق دونوں اداروں کے درمیان سائنسدانوں اور ٹیکنیشنوں کا باہمی تبادلہ بھی کیا جائیگا تاکہ ماہرین کو سائنسی، تربیتی اور تحقیقی مواقع فراہم ہوسکیں، دونوں تعلیمی و تحقیقی ادارے ہر سال متعلقہ موضوعات پر مشترکہ ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد بھی کرینگے، اس معاہدے کی مدت پانچ سال ہے جبکہ اس معاہدے کی بحالی دونوں اداروں کے درمیان تحریری اطلاع سے ممکن ہوگی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوھدری جبکہگرین وچ یونیورسٹی کے وائس چانسلر محترمہ سیما مغل نے گرین وچ یونیورسٹی کراچی کمپس میں ایک ماہ قبل منققدہ ایک تقریب کے دوران اس مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کیے، اس تقریب میں موریشس کی صدر ڈاکٹر بی بی امینہ فردوس گارب فکیم، شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر، اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان کے سابق سربراہ اور سابق وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن و دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، واضح رہے کہ گرین وچ یونیورسٹی ایک کمپس موریشس میں بھی واقع ہے جبکہ بین الاقوامی مرکز پاکستان کا واحد تعلیمی و تحقیقی ادارہ ہے جہاں 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے ملکی و غیر ملکی 350 پی ایچ ڈی طالب علموں پر مشتمل اعلیٰ معیار کا پی ایچ ڈی پروگرام کامیابی سے چل رہا ہے، اس تحقیقی مرکز کا تحقیقی، تربیتی و دیگر شعبہ جاتی امور کا دائرۂ کار کیمیائی، حیاتیاتی اور بائیومیڈیکل علوم سے منسلک ہے۔

متعلقہ عنوان :