جی سی یو لاہور میں پاک چائنہ دوستی کی 65ویں سا لگرہ پر سیمینار

پیر 23 مئی 2016 21:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء ) گورنمنٹ کا لج یو نیور سٹی لاہورمیں پاک چا ئنہ سفا رتی تعلقا ت کے 65 بر س مکمل ہونے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر قونصل جنرل یو بورن ،وائس چا نسلر پروفیسرڈا کٹر حسن امیر شاہ ، چیئر مین پنجاب ہا ئر ایجو کیشن پروفیسرڈا کٹرنظا م الدین ، کمیشنر لاہورعبدا للہ سنبل، شمشا د اختر ،شوکت عمر ،پروفیسر ڈا کٹر حسن عسکر ی رضوی اور ڈا کٹر خا لد منظور بٹ نے سیمینا ر سے خطا ب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ پا ک چین اقتصا دی راہدا ری کو عا لمی سا ذشو ں سے محفو ظ رکھنے کی ضرورت ہے ۔ یہ پا کستان کی معاشی ترقی کا با عث بنے گی ۔سا بق سفا رتکا ر شوکت عمر کا کہنا تھاکہ آخر بھا رت کو بھی اس اقتصا دی راہداری کا حصہ بننا پڑے گانہیں تو وہ خطے میں اجنبی بن کے رہ جا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :