چین میں غیر ملکی سیاحت عروج پہنچ گئی،رواں سال 13کروڑ سے زائد غیر ملکی سیاحوں کی چین آمد متوقع ہے

پیر 23 مئی 2016 21:49

چین میں غیر ملکی سیاحت عروج پہنچ گئی،رواں سال 13کروڑ سے زائد غیر ملکی ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء) چین میں غیر ملکی سیاحت عروج پہنچ گئی، رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد میں چین آمد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ چین کی سب سے معروف آن لائن ٹریولنگ ایجنسی سی ٹرپ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں چین کا رخ کیا جو کہ گزشتہ سال کے ابتدائی چار ماہ کی نسبت10.4فیصد زیادہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سیاحوں کی نظر میں بیجنگ پر کشش اور خوبصورت شہر ہے جس کی سیاحت کرنا چین آنے والوں کی اولین ترجیحات میں شامل ہوتا ہے ۔امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ رواں سال مجموعی طورپر 13کروڑ سے زائد غیر ملکی سیاح چین کی سیاحت کریں گے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت2.5فیصد زائد ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ 2012سے2014کے اختتام تک چین میں آلودگی، ویزہ حاصل کرنے میں مشکلات ،کرنسی کے تبادلوں کے ریٹ اور عالمی معاشی صورتحال کے باعث غیر ملکیوں کی متوقع تعداد چین کا دورہ نہ کر سکی تاہم 2015میں حالات بہتر ہونے کے باعث ایک بار پھر غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں چین کا رخ کر رہے ہیں ۔

چین میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ایشیا کے مختلف ممالک میں سیاحوں کی رہنمائی کے لئے دفاتر بھی قائم کئے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :