پنجاب پولیس نے مجر موں کی گر فتاری میں مدد دینے والے70 سافٹ وئیرز خریدنے کافیصلہ کر لیا

پیر 23 مئی 2016 22:42

پنجاب پولیس نے مجر موں کی گر فتاری میں مدد دینے والے70 سافٹ وئیرز خریدنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء) پنجاب پولیس نے مجر موں کی گر فتاری میں مدد دینے والے70 سافٹ وئیرز خریدنے کافیصلہ کر لیا جبکہ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرانے کہا ہے کہ مذکورہ سافٹ ویئر زخریدنے سے جرائم کی بیخ کنی میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پر آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب پولیس کیلئے 70 سافٹ وئیرز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ میگامیچرسسٹم سے مجرموں کے خاکے، کیسز ٹریس کرنے میں مددملے گی جبکہ 20لاکھ ڈیٹامحفوظ اور10سیکنڈ میں شہادتوں کی میچنگ کی صلاحیت ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :